29 جنوری 2023

مہاراشٹر لیجسلیٹیو کاؤنسل کے ممبران ۔ ایم ایل سی

*برائے یادداشت 8️⃣*

*آج کی بات 1468*

*شکیل حنیف Ⓜ️♓*

*ایڈمن ہمارا مالیگاؤں*


دوستو ان دنوں ایم ایل سی چناؤ کی دھوم ہے۔ آئیے مہاراشٹر کے دونوں ایوانوں اور ان کے ممبران پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 


♓ بھارت کی تمام ریاستوں میں ایوان زیریں یعنی ودھان سبھا یا لیجسلیٹیو اسمبلی موجود ہے۔ 


Ⓜ️ اسمبلی کے ممبران ایم ایل اے کہلاتے ہیں۔ 


♓ مہاراشٹر اسمبلی میں کل 288 ممبران ہیں جن کا چناؤ عوامی ووٹوں سے ہوتا ہے۔ 


Ⓜ️ مالیگاؤں میں شہری اور مرکزی علاقوں پر مشتمل سینٹرل اور مضافاتی اور تعلقہ کے دیہی علاقوں پر مشتمل آؤٹر اس طرح دو اسمبلی حلقے ہیں۔ 


♓ مفتی محمد اسمعیل سینٹرل جبکہ دادا بھسے آؤٹر کے ایم ایل اے ہیں۔ 


Ⓜ️ ملک کی بڑی ریاستوں میں ودھان سبھا کے ساتھ ساتھ ایوان بالا یعنی ودھان پریشد یا لیجسلیٹیو کاؤنسل بھی موجود ہے۔ 


♓ کسی بھی ریاست میں دوسرے ایوان ودھان پریشد کیلئے کم ازکم 40 ممبران اور زیادہ سے زیادہ اسمبلی کے ایک تہائی ممبران سے کم تعداد کی شرط ہے۔ اس لئے ہر ریاست خصوصا چھوٹی ریاستوں میں ودھان پریشد نہیں ہے۔


Ⓜ️ مہاراشٹر ودھان پریشد کے ممبران کی تعداد 78 ہے۔ اس کے ممبران ممبر آف لیجسلیٹیو کاؤنسل یعنی ایم ایل سی کہلاتے ہیں۔


♓ ایک ایم ایل سی کی مدت 6 سال ہوتی ہے۔ ہر دوسال پر ایک تہائی ممبران باہر ہوجاتے ہیں اور ان کی جگہ اسی فیلڈ کے نئے ممبران آجاتے ہیں۔ اس طرح ودھان پریشد کبھی تحلیل نہیں ہوتی۔ 


Ⓜ️ 78 میں سے 30 ایم ایل سیز کا انتخاب مہاراشٹر کے 288 ایم ایل ایز کرتے ہیں۔ 


♓ مہاراشٹر کے 6 ڈویژنس (ناسک ۔ پونہ ۔ ناگپور ۔ اورنگ آباد ۔ امراؤتی ۔ کوکن ) اور ایک ممبئی اس طرح 7 گریجویٹ حلقے بنائے گئے ہیں۔ ان سات حلقوں کے گریجویٹ حضرات (بی اے ۔  بی ایس سی ۔ بی کام یا ان جیسی ڈگری یافتہ) 7 گریجویٹ ایم ایل سیز کا انتخاب کرتے ہیں۔ 


Ⓜ️ بالکل اسی طرح مہاراشٹر کے 6 ڈویژنس (ناسک ۔ پونہ ۔ ناگپور ۔ اورنگ آباد ۔ امراؤتی ۔ کوکن ) اور ایک ممبئی اس طرح 7 ٹیچرس حلقے بنائے گئے ہیں۔ ان سات حلقوں کے ٹیچر حضرات 7 ٹیچر ایم ایل سیز کا انتخاب کرتے ہیں۔ 


♓ مہارشٹر میں 36 اضلاع ہیں۔ ان کو 6 ڈویژنس میں بانٹا گیا ہے لیکن لوکل باڈیز (کارپوریشن ۔ میونسپلٹی وغیرہ ) کے ممبران کے ذریعے چنے گئے ایم ایل سیز کیلئے 21 حلقے (ڈویژن ) بنائے گئے ہیں۔  کسی حلقے میں صرف ایک بڑا ضلع تو کسی میں دو سے تین چھوٹے اضلاع ہیں۔ 


Ⓜ️ ان 21 حلقوں سے ہر ایک سے ایک ایک اور ممبئی سے 2 اس طرح 22 حلقوں سے ایسے ایم ایل سیز چنے جاتے ہیں جن کا انتخاب اس حلقے کی کارپوریشن ۔ میونسپلٹی اور گرام پنچایتوں کے ممبران کرتے ہیں۔ 


♓ لوکل باڈیز کے ممبران کے ذریعے چنے جانے والے ناسک حلقے میں اکیلا ناسک ضلع ہی ہے۔ اس طرح اس حلقے کیلئے ضلع بھر کے تمام کارپوریٹرس ۔ کونسلرس وغیرہ ہر 6 سال میں اپنا ایک ایم ایل سی چنتے ہیں۔ 


Ⓜ️ آزادی کے بعد مالیگاؤں شہر کے حاجی شبیر سیٹھ ایم ایل سی رہ چکے ہیں۔ 


♓ ادب ۔ سائنس اور دیگر شعبوں میں اعلی خدمات انجام دینے والے 12 افراد کو ریاستی گورنر ایم ایل سی نامزد کرتے ہیں۔ 


Ⓜ️ اس طرح 30+7+7+22+12 = 78 

ٹوٹل 78 ایم ایل سیز 6 سال تک خدمات انجام دیتے ہیں۔ 


♓ ابھی ہونے والے الیکشن میں پورے ناسک ڈویژن کے گریجویٹ حضرات ایک ایم ایل سی کا چناؤ کریں گے۔ لوکل باڈیز ایم ابل سی چناؤ میں صرف ناسک ضلع کے کارپوریٹرس و کونسلر ووٹ دے کر اپنا ایم ایل سی چنتے ہیں۔ اس کے برخلاف گریجویٹ ایم ایل سی چناؤ میں پورے ناسک ڈویژن سے ایک ایم ایل سی چنا جاتا ہے۔ 


Ⓜ️ ناسک ڈویژن میں ناسک ۔ دھولیہ ۔ نندور بار ۔ جلگاؤں اور احمد نگر 5 اضلاع شامل ہیں۔  اس پورے ڈویژن سے ایک گریجویٹ ایم ایل سی اور دیگر پانچ ڈویژنس سے 5 اور ایک ممبئی سے اس طرح ٹوٹل 7 گریجویٹ ایم ایل سی اور اسی طرح 7 ٹیچر ایم ایل سی تعلیم و تعلم سے جڑے افراد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں