جیسے امریکہ کا ناسا ہے ویسے ہی اسرو بھارت کا خلائی ادارہ ہے جو خلائی سائنس میں دنیا کا ایک معتبر نام ہے۔
اسرو کا ہیڈکوارٹر بنگلورو میں ہے۔ اسی طرح اس کے پانچ ذیلی مراکز ہیں۔
مختلف ریاستوں کے اہم اور قابل تیکنیکی اداروں میں اس کے نوڈل سینٹرس بنائے گئے ہیں۔ جہاں سے اسرو کے تحقیقاتی امور اور ٹریننگ وغیرہ انجام دیے جاتے ہیں۔
منصورہ ناسک ضلع کا پہلا ادارہ ہے جسے یہ اعزاز ملا ہے۔
ویسے نوڈل سینٹر عام طور پر اس مرکز کو کہا جاتا ہے جہاں کاغذات کا ویریفیکیشن ہوتا ہے۔ اس طرح منصورہ اب ناسک ضلع میں اسرو کے سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔ جو کہ شہر کیلئے قابل فخر بات ہے۔