ہمارا مالیگاؤں کے دس سال مکمل ہونے پر گروپ ممبر اور مشہور صحافی و اینکر امتیاز خلیل کے تاثرات
"ہمارا مالیگاؤں"
ہم ایسے غریب الوطنوں کیلئے یہ محض اک نام نہیں ہے،
بلکہ
اطمینان و نشاط کا عنوان ہے،
اپنوں سے ملنے کی نوید ہے،
دور رہ کر بھی شہر میں ہونے کا احساس ہے،
عزیزم شکیل حنیف کے اس پلیٹ فارم کی سب سے بڑی خوبی اس کا نام ہے.
جب سوشل میڈیا نے ہندوستان ميں دستک دینی شروع کی تو مالیگاؤں میں جس شخص نے سب سے پہلے اپنے کواڑ کھولے وہ برادرم شکیل حنیف ہی تھے. ممکن ہے دو ایک نام اور بھی ہوں لیکن شکیل صاحب نے جسطرح اس کی اہمیت کو سمجھا اور جس دلجمعی سے اس کی مسلسل آبیاری کرتے رہے اس کی نظیر نہیں ملتی.
اس پلیٹ فارم کے معیار کو برقرار رکھنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہتے ہیں اور غیر معیاری یا غیر ضروری ترسیلات پر شائستہ طریقے سے اپنی خفگی کا اظہار بھی گاہے بگاہے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
میں ذاتی طور پر شہر کے احوال سے باخبر رہنے کیلئے "ہمارا مالیگاؤں " گروپ ہی کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ یہاں تقریباً ہر میدان کی مقتدر شخصیات جلوہ گر ہیں. اس کی سرگرمیاں ادبی، تعلیمی، سماجی، سیاسی غرض شہر سے متعلق ہر امور کا احاطہ کرتی ہیں۔
میں برادرم شکیل حنیف کو زائد از دس سالہ سفر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں.
الف مبروک.
🌹امتیاز خلیل (نامور صحافی)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں