ہمارا مالیگاؤں کے دس سال مکمل ہونے پر گروپ ممبر اور مشہور صحافی ساجد دیوان کے تاثرات
ہمارا مالیگائوں بلاگ و وہاٹس ایپ گروپ کے ۱۰؍ سال مکمل
مالیگائوں (دیوانِ عام ): شہر کے اولین سوشل میڈیا پر بنایا گیا بلاگ و وہاٹس ایپ گروپ ہمارا مالیگائوں نے ۱۰؍ سال مکمل کرلئےہیں۔ واضح رہے کہ یہ گروپ ۱۳؍مارچ ۲۰۰۹ء جاری کیا گیا تھا۔ اس گروپ کے روح رواں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے ٹیچر شکیل حنیف سر ہیں۔ ٹوئیٹر، فیس بک گروپ، بلاگ ویب سائٹ، وہاٹس ایپ گروپ اس کی دیگر خصوصیات ہیں۔ ہمارا مالیگائوں شہر کا وہ اولین سوشل میڈیا ووہاٹس ایپ گروپ ہے جس نے اپنے آپ ایک انسائیکلو پیڈیا بننے کی کوشش کی ہے۔ اگر اس کے اپ ڈیٹس جاری کردیئے جائیں تو شہر کی عوام کے سامنے مالیگائوں شہر کا انسائیکو پیڈیا مل جائے گا۔ سینکڑوں موضوعات کے تحت معلومات یکجا کرنے کی ایک مثالی کوشش ہمارا مالیگائوں نے کی ہے۔ واضح رہے کہ شکیل حنیف سر نے شہر کے ادباء، شعراء، صحافی، سیاسی لیڈران، اخبارات، مختلف شعبۂ جات میں شہر کا نام روشن کرنے والے ایوارڈ یافتگان، علماء، امام، حفاظ، اسکولیں، پہلوان، پی ایچ ڈی ڈاکٹر، طبی شعبہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر کے علاوہ دیگر کئی ایسی شخصیات کا مکمل تعارف اپنے بلاگ کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کا کام کررہے ہیں جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ادارہ دیوانِ عام شکیل حنیف سر کو خصوصاً اور ہمارا مالیگائوں کا عموماً مبارکباد پیش کرتا ہے۔ نیز ادارہ دیوانِ عام کا اسٹاف بھی ان کے عزائم کو بلند رکھنے کیلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں