14 مارچ 2019

ہمارا مالیگاؤں کے دس سال : تاثرات : رضوان ربانی

ہمارا مالیگاؤں کے دس سال مکمل ہونے پر گروپ ممبر اور ادب نواز و لیکچرر رضوان ربانی کے تاثرات

عزیزم *شکیل حنیف* صاحب 
ایڈمن ہمارا مالیگاوں،
انتہائ مسرت ہوئ یہ جان کر کہ آپ کا گروپ *ہمارا مالیگاوں* اپنی عمر کے دس سال مکمل کرتے ہوئے گیارہویں برس میں قدم رنجا فرما رہا ہے - مجھے یاد تو نہیں کہ میں اس گروپ کا کب سے حصہ بنا !! لیکن اتنا یاد ہے کہ جب سے مجھے اس گروپ میں شامل کیا گیا تب سے لیکر اب تک مجھے دیگر پچاسوں گروپوں میں سب سے منفرد اور جدا گروپ محسوس ہوا حالانکہ اس گروپ میں سیکڑوں ممبرز ایسے ہیں جو کسی دوسرے گروپ میں بھی میرے ساتھ شامل ہیں لیکن *ہمارا مالیگاوں* گروپ میں ہم سبھی ممبران ایک الگ احساس سے، منفرد جذبات سے مغلوب ہو کر بہتر معیار کے ساتھ کنفرٹ محسوس کرتے ہیں ایسا میں محسوس کرتا ہوں - اور اس بات کا پورا کریڈٹ آپ کو یعنی *ایڈمن شکیل حنیف* صاحب کو جاتا ہے  کہ موصوف نے اپنی دوربین نگاہ سے ایسی ایسی نابغہ روزگار  شخصیات کو جمع کر ، اس گروپ کا حصہ بنا دیا جیسے دریا کو کوزے میں سمو دیا ہو -اور" کمال کی بات تو یہ ہے کہ موصوف نے اس خاکسار و احقر کو بھی اپنے گروپ کا حصہ بنایا" 
میں بے پناہ ممنون و مشکور ہوں کہ ایڈمن شکیل حنیف صاحب نے مجھے اس لائق سمجھا، میری نیک خواہشات انکے ساتھ ہے -
ایک بار پھر اپنی جانب سے اور ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی فاونڈیشن کی جانب سے بھی مبارکبادقبول فرمائیں -
جزاکم اللہ خیرا کثیرا 
شکریہ
رضوان ربانی (لیکچرر و ادب نواز)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں