15 مارچ 2019

ہمارا مالیگاؤں : دس سال : تاثرات : عبدالرحمن انصاری

ہمارا مالیگاؤں کے دس سال مکمل ہونے پر گروپ ممبر اور سماجی و سیاسی شخصیت عبدالرحمن انصاری کے تاثرات

ایک دہائی مکمل ہونے پر مبــارکــ باد

 اپنے شعبہ سے ہٹ کر مالیگاؤں شہر میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے ہر دل عزیز *جناب شکیل حنیف سر صاحب* نے سوشل میڈیا پر شہر کے نام سے *ھمارا مالیگاؤں* گروپ اُس وقت تشکیل دیئے جب شہر میں بہت کم لوگ سوشل میڈیا سے جڑے ہوئے تھے، ٢٠٠٩ سے سوشل میڈیا پر
کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کے ہر اپلیکیشن (فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئیٹر، نیمبز، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ویب سائٹ بلاگ، گوگل پلس، یوٹوب چینل) میں *ھمارا مالیگاؤں* نام سے آئی ڈی، گروپ، بلاگ، چینل بنائے. اور آج ٢٠١٩ یعنی ایک دہائی مکمل کر لئے.
واٹس ایپ پر جناب شکیل سر نے ھمارا مالیگاؤں نامی گروپ ٢٠١٢ میں تشکیل دیا، گروپ میں ہر مکتبہ فکر، ہر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے احباب کو شکیل سر بشمول مجھ ناچیز کے ایڈ کیا، گروپ میں شہری تعمیر و ترقی کے سوال پر، بدعنوانی کے سوال پر اکثر و بیشتر بحث ہوا کرتی تھی اور ہر پوسٹ پر بحیثیت گروپ ایڈمین شکیل سر اپنی مصروفیت کے باوجود باریکی سے نظر رکھتے ہوئے گروپ ممبران میں آپسی رنجش نہ ہو اس کا پورا خیال رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی، ساتھ ہی گروپ کے معزز ممبران نے بھی شکیل سر کا تعاون کرتے ہوئے گروپ کے نظم و ظبط قائم رکھا۔
میں ھمارا مالیگاؤں گروپ کے دس 🔟 سالہ کامیابی پر گروپ ایڈمین شکیل سر کے ساتھ گروپ کے سبھی ممبران کو مبارکباد دیتا ہو، اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ شہری مفاد میں ھمارا مالیگاؤں ایک معتبر نام ہوتے ہوئے شہر کی خدمات میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے و اراکینِ انجمن مستقبل میں بھی ایڈمین کا تعاون کرتے ہوئے گروپ کے نظم و ظبط کو برقرار رکھے.
آمین یارب العالمین
نیک خواہشات :
                    عبدالرحمٰن انصاری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں