15 جولائی 2020

اردو ای لرننگ سافٹ وئیر کا اجراء

ریاستِ مہاراشٹر کا پہلا اردو نصابی ای لرننگ اینیمیشن سوفٹ وئیر کا اجراء و اردو سوفٹ وئیر کی خصوصیات. (جماعت اول تا دہم) 

مجھ کو جانا ہے بہت اونچا حدِ پرواز سے آگے 

    ▪️مہاراشٹر کے اردو اساتذہ کے دیرینہ خواب کی سچی تعبیر..
▪️جماعت اول تا دہم کے ہر بچے کے لئے بےمثال جدید طریقہ تدریس کا عظیم تحفہ..

🌼 ڈاکٹر پی. اے انعام دار صاحب اور شیخ کامل ریاض الدین عادل پبلیکیشن کے تعلیمی اشتراک سے

اساتذہ و طلبہ کی تعلیمی معراج کی کلید " اردو سافٹ وئیر" کا عظیم الشان اجراء.. 

ہندوستان کی معروف تعلیمی، علمی، صنعتی و سماجی شخصیت محترم جناب ڈاکٹر پی. اے انعام دار صاحب (صدر MCE سوسائٹی اعظم کیمپس پونہ) کے دست مبارک سے ہوچکا ہے.. 

🌼باُس باوقار اجرائی تقریب کے معزز مہمانانِ مکرم تھے 

1-محترمہ عابدہ انعام دار صاحبہ
(وائس پریسیڈینٹ MCE سوسائٹی، اعظم کیمپس اینڈ پریسیڈینٹ DMI پونہ) 
2- محترم تنویر انعام دار صاحب 
(ٹرسٹی HGMAET اعظم کیمپس پونے) 
3 - محترم شیخ کامل ریاض الدین صاحب
(پروپرائٹر - عادل پبلیکیشن پونے) 
4 - محترمہ  افروز محمد کامل

▪️اردو سافٹ وئیر کے منظرعام پر آنے کے بعد مہاراشٹر کی اردو اسکولیں، اساتذہ و طلبہ کے تعلیمی عزائم و امتیازی تعلیمی نتائج کو ایک پُراعتماد حوصلہ ملنا طئے ہے.. 

▪️اس سوفٹ وئیر (اول تا دہم) کے ذریعے طلبہ کی آن لائن تدریس کہ جاسکتی ہے.. 

▪️اول تا دہم طلبہ کی تعلیمی سہولت کے ہیشِ نظر ٹیب موبائل بھی دستیاب ہے - ان موبائل میں " اردو سافٹ وئیر" اِن بلٹ " ہے.. 

▪️اردو سافٹ وئیر اول تا دہم جماعتوں کی موثرتدریس کے لئے پین ڈرائیو میں بھی موجود ہے...پین ڈرائیو سے بھی ہم استفادہ کرسکتے ہیں.. 

▪️ریاست بھر کی ای لرننگ اسکولیں اور ڈیجیٹل اسکولیں اس" اردو سافٹ وئیر "(اول تا دہم) سے بھرپور فائدہ اُٹھا کر اپنے بچوں میں نہ صرف تعلیمی فکر و آگہی پیدا کرسکتی ہیں.. بلکہ طلبہ کو ملکی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات کے تعلق سے قابل بھی بنا سکتی ہیں.. 

▪️اردو سافٹ وئیر (اول تا دہم) کے ذریعے تعلیمی تدریس موثر، دلچسپ، رنگا رنگ اور سبھی مضامین کے مطابق نتیجہ خیز ہوگی.. 

▪️اردو سافٹ وئیر کے ذریعے طلبہ میں نصابی و درسی کتابوں کے ساتھ میکینکل و تکنیکی سمجھ بھی پیدا ہوگی.. 

▪️اردو سافٹ وئیر کے ذریعے ہر جماعت میں موجود طلبہ کی نفسیات مضبوط ہوگی،، طلبہ میں باہمی اعتماد، مثبت رویے، سخت محنت کا جذبہ، وطنیت و تعلیم سے دلچسپی پیدا ہوگی.. 

▪️ریاست مہاراشٹر کو اس اردو سافٹ وئیر کے ذریعے اعزاز حاصل ہوا کہ ملک کی پہلی ریاست مہاراشٹر میں اس اردو سافٹ وئیر کو نہایت منظم پیمانے پر متعارف کرایا گیا.... 

▪️اردو سافٹ وئیر کے ذریعے تدریس سے وقت کی اور توانائی کی بچت ہوگی.. یہ وقت اور توانائی اساتذہ و طلبہ دوسرے تخلیقی، تعلیمی و تفریحی کاموں میں دے سکتے ہیں.. 

▪️اردو سافٹ وئیر کا سب سے بڑا اور بنیادی فائدہ یہ ہیکہ آڈیو ویوزول میڈیم سے تدریس پختہ اور دیر پا ہوتی ہے....

▪️طلبہ میں ہمہ جہت تعلیمی جسمانی و نفسیاتی نشوونما کے لئے اس اردو سافٹ وئیر کی خریداری کو ڈیجیٹل اسکولیں، ای لرننگ اسکولیں ،پرائیوئٹ مینیجمینٹ اور سرکاری اسکولیں و ذمے دار معلمین و معلمات اپنی ترجیحات میں رکھیں..... کیوں طلبہ میں امتیازی نتائج کا آنا ہی ہماری تدریسی کامیابی ہے.. 

🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃

3 تبصرے: