12 نومبر 2017

Ahsan Malegaonvi احسن مالیگاؤنوی

*⚪ تعارف:: شعرائے مالیگاؤں ⚪*
*پیشکش نمبر :::::: 16 :::::::*
..................................................................
*"اپنــــــــــی مٹّـــــــــی ســــــــونا ھـــــــے"*
..................................................................
*احسؔن مالیگانوی*
نام محمّد حسن تخلّص احسؔن مالیگانوی ۔ والدِ بزرگوار کا نام شیر محمّد سردار ۔ سنِ ولادت 25 مارچ 1897ء جائے پیدائش مالیگاؤں ۔ آبائی وطن خانجہان پور ضلع الہ آباد
    
      1914ء میں ورنا کیولر امتحان کامیاب کرنے کے بعد فاسی اور شاعری کا شوق پیدا ہوا۔ فارسی مدرسہ چراغ العلوم جناب مولانا محمّد یوسف صاحب عزیؔز مالیگانوی مدظلہُ سے پڑھی۔ اور صلاحِ کلام بھی مولانا سے ہی لیتا رہا۔ چونکہ بچپن ہی میں والدین کا سایہ سَر سے اُٹھ چکا تھا۔ اسلئے ٹریننگ کالج جا نہ سکا۔ مجبورًا مونسپل اردو صیبان نمبر 1 اسکول میں بحیثیت مدرّس کام کرنے لگا۔ اور فنون شاعری حاصل کرنے کیلئے مطالعۂ سخن میں مصروف ہوگیا۔ اور اپنے خواجۂ تاش حضرت شوقؔ کی معیت میں ایک ادبی انجمن گلستانِ سخن کی بنیاد ڈالی۔ بعد میں یہی بزمِ عزیزؔی کی صورت میں تبدیل ہوگئی۔ میں رکنِ خاص کی حیثیت سے کام کرتا رہا۔ اسوقت کے شعراء رنگِ قدیم میں غزل کہتے تھے۔ اس لئے میں بھی رنگِ قدیم میں طبع آزمائی کرتا اور بڑے تپاک سے مشاعروں میں شریک ہوتا۔ لیکن گھر کا تمام بار میرے دوشِ ناتواں پر آنے سے اور فرزندِ کلاں مختارالدّین بی ۔ اے  آنرز کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات نے مجھے ایسا پریشان کیا کہ میں بارہ سال تک دنیائے شاعری سے کوسوں دور رہا۔
                         احسؔن مالیگانوی
              
* غزل*
وہ دُھن تھی منزلِ مقصود کی شوقِ فراواں کو
کہ ہم صبحِ وطن سمجھا کئے شامِ غریباں کو
نوائے غم سے کیفِ دل میں ہیجاں بھی ہوا پیدا
اگر مضرابِ الفت چھیڑ دے تارِ رگِ جاں کو
وہ کہتے ہیں شرارے ہیں یہ میرے حسنِ تاباں کے
فضا میں دیکھ کر اڑتی ہوئی خاکِ شہیداں کو
مری موہوم ہستی خون کے آنسو رلاتی ہے
چمن میں دیکھ لیتا ہوں اگر گلہائے خنداں کو
گناہوں سے پشیماں دیکھ کر ائے داورِ محشر
تری رحمت نے دھو ڈالا میرے دامن سے عصیاں کو
عدم آباد کی بستی بھی کیا بستی ائے احسؔن
نہ آیا کوئی واپس چھوڑ کر شہرِ خموشاں کو
_________*★ :: پیشکش:: ★*_________
*بزمِ تنویرِ ادب وہاٹس ایپ گروپ*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں